مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے نئے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کےسامنے حلف اٹھالیا ہے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نےشہید صالح الصماد کی شہادت کے بعد مہدی المشاط کو یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ شہید صالح الصماد کو سعودی عرب نے ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے نئے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کے سامنے حلف اٹھالیا ہے۔
News ID 1880284
آپ کا تبصرہ